سٹی 42: ڈیفنس فیز 9 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احمدجاوید کےنام سےہوئی ہے، متاثرہ زخمی سہراب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مقتول اور زخمی نوجوان اپنی دوست سے ملنے اس کے گھر آئے تھے۔ملزموں نے لڑکی کے گھر دھاوا بول کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کرنیوالےملزم ابوبکر اور عبداللہ موقع سے فرار ہوگئے ، تلاش جاری ہے ۔
کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیموں نے شواہدجمع کرلئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App