ویب ڈیسک: تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا، بھارتی فوج نے 8 بکریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 54 کی ٹانگیں توڑ دیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھارتی فورسز کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے اس بے رحمانہ اقدام پر مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں قصابوں کو فروخت کردیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے، انہوں نے بکریوں کے مالکان کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سانوڑانی گاؤں میں معصوم جانوروں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، زخمی جانوروں کے علاج کیلئے لائیو اسٹاک ٹیم کی جائے وقوعہ پر ابھی موجود ہے۔
وزیراعلیٰ نے لائیو اسٹاک افسران کو متاثرہ علاقے میں مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی، حکومت سندھ متاثرہ مالکان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، معصوم جانوروں پر تشدد درندگی کی بدترین مثال ہے۔
ایسے واقعات انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں،وفاقی حکومت کو معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کی سفارش کی جائے گی،حکومت سندھ جانوروں کے تحفظ اور فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔