ویب ڈیسک: حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے۔
اسرائیل نے دوحہ میں قاتلانہ حملہ کرکے خلیل الحیہ سمیت تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک ساتھ شہید کرنے کی کوشش کی تھی۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو میں الحیہ نے حملے میں اپنے بیٹے اور اپنے چیف آف اسٹاف کی شہادت کا بھی بتایا۔ خلیل الحیہ ہی نے اپنے شہید بیٹے اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔