ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور میں بارش شروع ہو گئی

Lahore weather, rain, Late night rain, weather update, rain forecast, thunderstorm
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں بارش شروع ہو گئی ہے۔

رات دو بجے کے لگ بھگ لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا آغاز ہو گیا ہے جو کم و بیش دو گھنتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ آسمان گھنے بادلوں سے بھر چکا ہے اور بجلی چمکنے کی ابتدا ہو گئی ہے۔

آج علی الصبح لاہور میں تھنڈر سٹارم کا امکان ہے۔

اس بارش سے موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا سپیل تمام ہو جائے گا۔

ستمبر کے آخری ہفتے اور اکتوبر کے پہلے تین دن  گرمی پڑنے کے بعد موسم نے ایک بار پھر پلٹا کھایا اور آج شب پاکستان کے کئی علاقوں میں  بارش برسنے کا آغاز ہو گیا۔

میٹ دیپارٹمنٹ نے کئی روز پہلے اس بارش کے پانچ اکتوبر سے شروع ہونے کی فورکاسٹ کی تھی۔  آج میٹ ڈیپارٹمنٹ کی روزانہ فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بارش آج شب  ہی شروع ہو رہی ہے۔ آئندہ تین سے چھ گھنٹے اہم ہیں۔

Caption

پنجاب کے کئی شہروں میں بارش

صبح دو بجے کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے تین روز پہلے سے پیشگوئی کر رکھی تھی کہ پانچ اکتوبر سے بارشین شروع ہوں گی۔ یہ بارشیں، کشمیر، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں مین بھی ہوں گے اور دو روز تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔  

پاکستان کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، مقبوضہ کشمیر اور اتراکھنڈ میں ان ہی دنوں میں بارشیں ہونے کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔