فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان اور کمبوڈیا کا اہم میچ 17 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہو گا

Pakistan National Football team, FIFA World cup qualifier, Cambodia, Pakistan, Punjab Stadium, Jinah Stadium Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کا اہم میچ پاکستان اورر کمبوڈیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستان، کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

پاکستان اور کمبوڈیا کی قومی فٹ بال ٹیموں کا یہ میچ 17 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا۔

پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں۔ اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو نے 20 ستمبر کو جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی۔ پاکستان نے آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 2015 میں افغانستان کی میزبانی  کی تھی۔

پاکستان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کا پہلا کوالیفائر کھیلنے کے لئے 8 اکتوبر کو کمبوڈیا جا رہی ہے۔ کمبوڈیا میں پاکستان اور کمبوڈیا کی فٹ بال ٹیموں کا پہلا میچ 12 اکتوبر کو ہو گا۔ دوسرا میچ کھیلنے کے لئے دونوں ٹیموں 17 اکتوبر کو اسلام آباد کی جناح سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

 پنجاب سٹیڈیم فیفا  کےمعیار پر پورا نہ اترا
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے لئے لاہور میں  پنجاب سٹیڈیم فیفا اور اے ایف سی کے معیار پر پورا نہ اترا، پنجاب سٹیڈیم کو مسترد کئے جانے کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا۔ قومی ٹیم کمبوڈیا کےخلاف ہوم میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گی۔
اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو نے بیس ستمبر کو جناح سٹیڈیم جبکہ اکیس ستمبر کو پنجاب فٹبال سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا تھا۔ پنجاب سٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین میچ اسلام آباد جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں۔ پاکستان نے آخری میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلنے کے لئے پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کانسٹنٹائن ہیں۔ ہیڈ کوچ کے طور پر کانسٹنٹائن کی یہ پہلی اسائنمنٹ ہوگی اور انہوں نےٹیم میں کچھ دلچسپ تبدیلیاں کی ہیں۔ سابق کپتان حسن بشیر ،ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب کے ساتھ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ دوسری جانب اوٹس کھا، عیسیٰ سلیمان، راؤ عمر حیات جیسے اہم کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

گول کیپر: عثمان علی، سلمان الحق اور یوسف بٹ۔

ڈیفنڈرز: مامون موسیٰ خان، محب اللہ، سہیل خان، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان۔

مڈ فیلڈرز: عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام الدین، ہارون حامد اور راہس نبی۔

فارورڈز: ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شائق دوست۔