خطر ناک ڈینگی کے وار بڑھنے لگے، نئے مریضوں کی تصدیق

خطر ناک ڈینگی کے وار بڑھنے لگے، نئے مریضوں کی تصدیق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : ڈینگی کے وار بڑھنےلگے، ایک دن میں 63 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ۔شہر کے 90 مقامات سےڈینگی لاروا تلف کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈینگی مچھر کے لگاتاروار جاری ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 63 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ شہر کے ہسپتالوں میں پہلے ہی ڈینگی بخار میں مبتلا 42 مریض زیر علاج ہیں ۔جبکہ مچھروں کی افزائش میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں نے 90 مقامات سے لاروا تلف کیا۔