چینی اور چاول کی سپلائی تعطل کا شکار، شہری پریشان

چینی اور چاول کی سپلائی تعطل کا شکار، شہری پریشان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور چاول کی سپلائی تعطل کا شکار، شہری پریشان ۔کہتے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا کی عدم دستیابی سٹورز کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق  شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرگزشتہ ہفتے سے چینی اور چاول کی قلت نے سر اٹھانا شروع کیاہوا ہے ۔ شادمان سمیت درجنوں دیگر یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی سپلائی نہ پہنچ سکی ۔یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 147 روپے کلومقرر ہے۔تاہم یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چینی 7 روپے زیادہ مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے چاول بھی غائب ہیں ۔ ایک چاول کی قیمت 410 روپے مقرر ہے۔شہریوں نے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔