پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لیجانے پر پابندی عائد 

 پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لیجانے پر پابندی عائد 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کردیا ہے۔

اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔