عثمان ڈارنے بھی عمران خان کو ملک دشمنی اور 9 مئی حملوں کی سازش کا خالق قرار دے دیا

Usman Dar, Imran Khan, PTI, Anti State, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کئی روز منظر عام سے غائب رہنے والے عثمان ڈار اچانک سامنے آگئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےمتعلق سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے  پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ  ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت زمان پارک میں ہونے والی میٹنگ میں ہوئی،گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی خود قیادت کی،  چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنوں کی برین واشنگ کی اور انہیں ہیومن شیلڈ کے طور پر  استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے

گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی، تحریک انصاف کا اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس اسلا آباد، زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ  9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید،اعظم سواتی،حماد اظہر،فرخ حبیب تھے، یہ گروپ ٹکراؤ کی سیاست پر یقین رکھتا تھا، اسد عمر،عمر ایوب،علی محمد خان،شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیےکوسپورٹ کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی فوج سے ٹکراؤ سے پالیسی کی قیادت کی،اجلاسوں میں بات ہوتی تھی کہ گرفتاری کی صورت میں ریاستی اداروں پرحملہ آورہونا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے۔ اس انٹرویو کے دوران عثمان ٓر نے ییہ بھی بتایا کہ وہ تحریک انصاف اور سیاست چھوڑ چکے ہیں۔

عثمان ڈار کے اعترافات عمران خان کے تابوت میں آخری کیل

عثمان ڈارکے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اعترافات کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا مین بے پناہ ڈسکس کی جا رہی ہے۔ اس انٹرویو میں عثمان ڈار کے اعترافات کو  عمران خان کی 9 مئی اور اس سے پہلے اسلام آباد لانگ مارچ کی سازشوں کا مزید  ناقابل تردید ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان اعترافات کو عمران خان کے تابوت میں آخری کیل قرار دیا جا رہا ہے۔ 

عثمان ڈار کی والدہ سے منسوب ویڈیو کلپ سوشل میڈیا میں وائرل

دوسری طرف تحریک انصٓف کے کارکن عثمان ڈار کے نجی ٹی وی کے شو میں تفصیل کے ساتھ بتائے ہوئے اعترافات کو دباو اور دھمکیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کارکنوں کی جانب سے ایک خاتوں کی ویڈیو کلپ بھی سوشل پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جا رہی ہے جس میں یہ خاتون خود کو عثمان ڈار کی والدہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سیالکوٹ ک رہنما خواجہ آصف علی کو چیلنج کرتی دکھائی دیتی ہے اورر کہتی ہے کہ اب میدان میں خواجہ آصف کا مقابلہ وہ کریں گی۔