(حسن خالد) ڈیفنس میں کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،32 سالہ میاں حارش نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ڈیفنس بی فیز ٹو میں شہری میاں حارش نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق میاں حارش جیل روڈ پر واقع ایچ این موٹرز کے نام سے شورروم کا مالک تھا، ڈیفنس کے ایس بلاک میں اپنے گھر سے گاڑی میں سوار ہو کر نکلا تھا۔گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر سوار میاں حارش نے مبینہ طور پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل اور شواہد اکٹھے کرلیے۔پولیس کے مطابق بظاہر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔