(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے بالی وڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی قریب دوست گلوکارہ و ادکارہ شہناز گل سے متعلق اہم خبر آ گئی۔
سدھارتھ کی اچانک موت پر کے باعث شہناز گِل بے حال ہو گئی تھیں اور کافی وقت تک شدڈید دکھ و کرب میں مبتلا رہیں تاہم رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کی اپنے ہر دلعزیز دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سکرین پر واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل 15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'حوصلہ رکھ' کے تشہیری گانے کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ یہ بات فلم پروڈیوسر دلجیت سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتائی کہ شہناز گل رفتہ رفتہ زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں۔