ایف بی آر کا کار ڈیلرز کو 17 فیصدٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ

ایف بی آر کا کار ڈیلرز کو 17 فیصدٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت سےحاصل ہونے والےمنافع پر کار ڈیلرز کو 17 فیصد ٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ، کار ڈیلرز کا اظہارتشویش نےکار ڈیلرز  نے کہا ہے کہ لائن کا کاروبار پہلے ہی تباہی کے دھانے پرہےاور ٹیکس سےمکمل تباہ ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت کی ہدایات کےبعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکار ڈیلرز پر نیا ٹیکس عائد کرنےکی تیاری کرلی،  نیا ٹیکس کار ڈیلرز کو  استعمال شدہ گاڑی فروخت کرکےحاصل ہونے والےمنافع پرادا کرنا ہوگا جس کی شرح 17 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے سیلز ٹیکس کےخلاف کار ڈیلرز نےتشویش کا اظہارکیا ہے، لاہورکار ڈیلرز فیڈریشن کےصدر شہزادہ سلیم خان کا کہنا ہےکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کےباعث پہلےہی کار لائن کا کاروبار تباہ ہوچکا ہے اب رہی سہی کسر نئےلگائے جانے والے ٹیکس پوری کردیں گے۔

لاہورکار ڈیلرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں کارلائن سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، کارڈیلرز کا کہنا ہے کہ کارلائن سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے، حکومت اس شعبے میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ایسے اقدامات کرے کہ جن سےتباہ ہوتا کارلائن کا کاروبار دوبارہ سےسنبھل سکے۔


کار ڈیلرز کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےنیا عائد کیا جانےوالا سیلز ٹیکس ختم کرنےکے ساتھ ساتھ استعمال شدہ گاڑیوں کی ادائیگیاں بینکوں کے ذریعے کرنےکےفیصلے کو بھی واپس لیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer