پہلا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 ) پہلا ٹی ٹوئنٹی، بڑے معرکے میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی، 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 101 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو مظبوط آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے اپنی ٹیم کیلئے 84 رنز جوڑے، گوناتھلکا نمایاں 57 رنز بنا کر شاداب خان کی گوگلی میں پھنس گئے، فرنینڈو 33 رنز بناکر شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے جبکہ راجہ پاکسا 32 رنز بناکر محمد حسنین کا شکار بنے۔ باقی سری لنکن بلے باز کچھ خاص رنز نہ بناسکے، کپتان ڈاسن شناکا 17، جے سوریا 2 اُڈانا، حسرنگا 7 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستانی باولرز کی جانب سے محمد حسنین نے تباہ کن باؤلنگ کی، محمد حسنین ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین باؤلر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز راجہ پاکسا، شناکا اور جے سوریا کو پویلین بھیج کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ہدف کے تعاقب میں حسب روایت پاکستان کی اوپننگ ڈگمگا گئی، بابراعظم نے 13 جبکہ ٹی 20 میں کم بیک کرنے والے احمد شہزاد صرف چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے، ٹی 20 ٹیم میں کم بیک کرنے والے عمر اکمل کریز پر ایک گیند کے مہمان ثابت ہوئے، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن بلے باز گونا تھلکامین آف دی میچ قرار پائے۔

تین کھلاڑیوں پویلین لوٹے تو کپتان سرفراز احمد اور نوجوان کھلاڑی افتخار احمد نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو تھوڑتا سہارا دیا مگر بھر پور کورڈیشین کے باعث افتخار احمد رن آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد پاکستانی بیٹسمین تو چل میں آیا کے ڈگر پر چل پڑے، فہیم اشرف 8، عماد وسیم 7، آصف علی اور شاداب خان چھ رنز جبکہ محمد عامر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

سری لنکا نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔