کرکٹ کا جادو لاہوریوں کے سر چڑھ کر بولنے لگا

کرکٹ کا جادو لاہوریوں کے سر چڑھ کر بولنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنےلگا،  چھوٹے بڑے سب پاک سری لنکا ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے پر جوش، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے  بھی  اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کردیا۔

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کا جادو لاہوریوں کے سر چڑھ کر بولنےلگا،اہل لاہور نے پاک سری لنکا میچز دیکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں، گرین شرٹس خریدنے والوں کا دکانوں پر رش بڑھ گیا، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا پہلا پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہونے سےمعیشت بہتر ہوگی، دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنےآنا چاہیے،  بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے سے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملےگا، ہماری سپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ  آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹیمیں ساڑھے 6 بجے اکھاڑے میں اتریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer