ہسپتالوں کی نجکاری، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار کرلی

ہسپتالوں کی نجکاری، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبہ بھر میں ہر ہفتہ دو دن احتجاج کا اعلان کر دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ممبران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بروز منگل پنجاب بھر میں ہر بڑی شاہراہ پر ہسپتال عملے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز احتجاج کریں گے۔ جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ہر چھوٹے بڑے شہر کے قائدین، میڈیا، احباب اور سرکاری ادارے کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن یعنی منگل اور جمعرات پنجاب بھر میں نجکاری کے خلاف احتجاج ہوں گے۔