موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان) ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 باغوں کے شہر لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہوگئی جس سے سانس لینا محال ہوگیا۔ شہر لاہور میں آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی، آلودہ ترین شہروں میں فہرست میں بدستور سرفہرست ہے۔

 شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 381 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فدا حسینن روڈ429،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 381ریکارڈ، شملہ پہاڑی 376، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 328ریکارڈ کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 16  جبکہ زیادہ سے زیادہ 29ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ 

 ماہرین  کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے،  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا