آئی سی سی ورلڈ کپ، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ  میں بھارت کے بعد ایک اور ٹیم نے سیمی فائنل کوالیفائی کرلیا.

کرکٹ کے میگا ایونٹ کےسیمی فائنل میں  میزبان بھارت کے بعد جگہ پانے والی دوسری ٹیم جنوبی افریقہ  کی ہے۔

 پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،  جنوبی افریقہ 12 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی ٹیم 8 میں سے چار میچ جیت کر پانچویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔