غیر اخلاقی حرکات کرنے پر معروف سٹیج اداکارائیں بڑی مشکل میں

 Actress Bane By Home Dept
کیپشن: Actress Bane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : محکمہ داخلہ پنجاب نے چار اداکاراؤں پر پنجاب بھر میں پرفارم کرنے کی پابندی لگا دی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اداکارائیں دو ماہ تک پنجاب بھر کے کسی تھیٹر ہال میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔محکمہ داخلہ نے اداکارہ ہنی شہزادی، مسکان خان، شیزہ بٹ اور صنم خان پر پابندی لگائی ہے۔

مذکورہ چاروں اداکاراوں کیخلاف غیراخلاقی پرفارمنسز کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔ شکایت کے بعد انکوائری کی گئی اور محکمہ داخلہ نے چاروں فنکاراوں کو پنجاب بھر کے تھیٹر ڈراموں میں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اداکارائیں دو ماہ تک پنجاب بھر کے کسی تھیٹر ہال میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔ نوٹیفکیشن میں پنجاب بھر کے ڈی سیز اور اعلی پولیس افسران کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔