ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے طارق روڈ پر تلخ کلامی کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے دوسرے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طارق روڈ لیبرٹی سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے سکیورٹی گارڈ پر گولیاں برسا دی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت فخر کے نام سے ہوئی اور وہ پچھلے 5 سال سے طارق روڈ کی مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول فخر کو جسم کے مختلف حصوں پر 8 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول فخر کی میت چترال روانہ کر دی گئی۔