کترینہ کیف نے امیتابھ بچن کو لاجواب کر دیا  

Indian actors
کیپشن: Katrina Kaif and Amitabh bachhan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈین پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکارہ کرینہ کیف نے میزبان امتیابھ بچن کو ہی لاجواب کردیا۔

معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں، حال ہی میں شو کے سیزن 13 میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔

گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کترینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟  جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گوگل سے تھوڑی سی ہسٹری (تاریخ) اور جغرافیہ سے متعلق کچھ پڑھا ہے۔اسی دوران اچانک کترینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو تذبذب میں مبتلا کر کے لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘کترینہ کیف کے اس معصومانہ سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔

دوسری جانب اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا۔