ویب ڈیسک: اداکار احمد علی بٹ اور گلوکار علی عظمت نے ایک مزاحیہ لڑائی کے ساتھ ماضی کی لڑائیوں کو ختم کردیا۔
گلوکار علی عظمت اور نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک ایوارڈ شو کی ریہرسلز کے دوران دبئی میں دونوں فنکاروں کو ایک مزاحیہ لڑائی میں الجھتے اور پھر گلے ملتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
ملیحہ رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دو شدید غصے کے تیز بندوں میں کچھ لڑائی دیکھنے میں آئی، یہ وہ لڑائی ہے جس کی توقع ہم سب کررہے تھے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل علی عظمت کا میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق بیان وائرل ہوا تھا جس پر نور جہاں کی بیٹیوں اور نواسے احمد علی بٹ نے شدید ردعمل دیا تھا۔بعد ازاں علی عظمت نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔