ویب ڈیسک: کتے اور مالک کی وفاداری کے بہت قصے سنے اور واقعات دیکھے ہوں گے مگر ترکی میں ایک کتے نے اپنے مالک سےمحبت کا جو ثبوت دیا ہے وہ لاجواب اور بے مثال ہے۔
شمالی ترکی کے علاقے میں فیرو نامی جرمن شیفرڈ مکس کتا اپنے مالک کی موت کے بعد روزانہ اس کی قبر پر آکر گھنٹوں وہاں بیٹھا رہتا ہے۔تربزان کے علاقے کے رہائشی 92 سالہ عمر جیون کا گذشتہ ماہ انتقال ہوا توان کے بیٹوں پوتوں پوتیوں کے علاوہ ان کے لواحقین میں ''فیرو'' بھی شامل تھا۔
عمر جیون نے گیارہ سال پہلے '' فیرو'' نامی پلے کو سڑک سے آوارہ پھرتے ہوئے اپنایا تھا۔ اس دن سے لے کر اپنی وفات تک جیون نے '' فیرو'' کو کتا نہیں اپنا چھٹا بیٹا ہی سمجھا ۔
اہل خانہ کے مطابق جیون اورفیرو میں گہرا انس تھا۔ اکٹھا کھانا کھانے سے لے کر سیر پر جانے تک دونوں میں پکا یارانہ تھا۔ جیون کو سپرد خاک کیا گیا تو ''فیرو'' نے گھر جانے سے انکارکردیا۔ کچھ دن بعد وہ گھر تو آگیا لیکن اب بھی وہ روزانہ جیون کی قبر پر جاتا ہے اور گھنٹوں وہاں بیٹھا رہتا ہے۔