(سٹی 42) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے، ایک ہفتے میں مجموعی ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضادفہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ڈالروں میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتے کے دوران بیرونی سرکاری وصولیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا، جس سے ان کا حجم 12 ارب 18 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہو گیا، جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 40 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، اور ان کا حجم 7 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ہفتے کے اختتام تک 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 35 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہو گئے۔