ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے بڑی امداد مل گئی

پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے بڑی امداد مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس پر قبو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں،   پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 84 کروڑ ڈالرز مل گئے، وفاقی حکومت نے کورونا پر قابو پانے کے لیے 23 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز استعمال کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 84 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں، مختلف ممالک اور ڈونرز ایجنسیز نے قرض اور گرانٹ کی مد میں فنڈز فراہم کردیے۔ وفاقی حکومت کورونا پر قابو پانے کے لیے 23 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز خرچ کرچکی ہے۔

 صوبہ پنجاب نے 8 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز خرچ کیے صوبہ سندھ نے 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا خرچہ کیا ہے بلوچستان نے دو کروڑ 17 لاکھ ڈالرز استعمال کرلیے جبکہ آزاد کشمیر نے 86 لاکھ اور گلگلت بلتستان نے 76 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ کر لیے جبکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری میں ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالرز کا خرچ کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer