پاکستان فلم انڈسٹری کے ولن شفقت چیمہ کو حقیقی زندگی میں ولن کا سامنا

پاکستان فلم انڈسٹری کے ولن شفقت چیمہ کو حقیقی زندگی میں ولن کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ولن شفقت چیمہ کو حقیقی زندگی میں ولن کا سامنا، بیٹے کی سوشل میڈیا پر خبر نشر کرنے والوں کے خلاف شفقت چیمہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔

شفقت چیمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پران کے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبریں نشر کر کے ان کو اور مداحوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اسی حوالے سے شفقت چیمہ نے جھوٹی افواہیں پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے جس پر ایف آئی اے نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شفقت چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے حسد رکھنے والے میرے بیٹے کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے بتانے پر بیٹے سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بند جا رہا تھا جس سے میرے پیروں سے زمین نکل گئی تاہم جب رابطہ ہوا تو دلی سکون پہنچا۔

شفقت چیمہ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ سنی سنائی اور جھوٹی خبروں کو سوشل میڈیا پر نہ پھیلائیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer