گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مذاکرات سے انکار، ہسپتال 26 روز سے بند

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مذاکرات سے انکار، ہسپتال 26 روز سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: تبدیلی سرکار ہسپتالو‌ں کی نجکاری کیخلاف ہونیوالےاحتجاج کو ختم نہ کروا سکی، احتجاج 27 روزبھی جاری آوٹ ڈور اوران ڈورمیں علاج معالجہ بند، گرینڈ ہیلتھ الائنس نےحکومتی کمیٹی سےمذکرات کرنےسےانکارکر دیا۔
ہسپتالو‌‌ں کی نجکاری کیخلاف ہونیوالاگرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج 27 روزمیں داخل ہوگیا گزشتہ 7 روزسے اِن ڈور سروسزبھی معطل ہیں جبکہ دوسری جانب حکومتی کمیٹی پیرامیڈیکس کوقائل نہ کر سکی۔ گرینڈہیلتھ الائنس نے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوے مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنماوں نےکہاجولوگ مذاکرات کررہےہیں وہی ہمارے خلاف ایکشن میں معاونت دےرہےہیں۔
چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس سلمان حسیب کاکہناہےہماری خواتین کوفون کالزکررہےان کونوکری کےنام پرہراساں کیا جا رہا،  اگر کسی سیکرٹری یا کمیٹی ممبر نے کسی خاتون کو ہراساں کیا تو ان کا محاسبہ ہوگا۔  گرینڈ ہیلتھ الائنس نےاپنےتحفظات کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ صوبائی وزیراپنی وزارت کوبچارہی ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی کےتمام اراکین کا تعلق پی ٹی آئی سےہے،حکومتی کمیٹی کوکسی قسم کےاختیارات حاصل نہیں جس کی وجہ سےمذاکرات ناکام ہو رہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔