باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات، سینکڑوں سکھ پاکستان پہنچ گئے

باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات، سینکڑوں سکھ پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: باباگرونانک کے550 ویں جنم دن اورکرتارپور راہداری کی تقریبات میں شرکت کے لیےپندرہ سو سے زائد سکھ یاتری بھارت سےلاہور پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پہنچنےپرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامراحمد،ڈپٹی سیکرٹری شرائنزعمران خان،ترجمان عامر ہاشمی اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نےبھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا، پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ کی قیادت میں شریمنی گوردوارہ پربند ھک کمیٹی کےایک ہزار یاتری اور پارٹی لیڈر سرجیت سنگھ کی قیادت میں دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے 500 یاتری لاہور پہنچے ہیں، سکھ یاتری لاہورسےبراہ راست ننکانہ روانہ ہوں گے جہاں باباگرونانک کے550ویں جنم دن کی مختلف تقاریب میں اور نو نومبرکو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔