ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات کا اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پانچ بھٹےسیل

محکمہ ماحولیات کا اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پانچ بھٹےسیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات لاہور کا اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن  جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرمصباح الحق لودھی نے خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت  کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کینٹ کے ایریا میں بھٹوں پر چھاپے مارے گئے ، 3 بھٹوں کو سیل کر دیا گیا،  رائیونڈ میں بھی محکمہ مو حولیات نے کارروائی کر تے  ہوئے 2 بھٹوں کو سیل کر دیا گیا، تحصیل کینٹ کے ایریا  میں کارروائیاں  ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی نگرانی میں انسپکٹرساجد علی اور علی رضا نےکیں ، محکمہ مو حولیات کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ 3 نومبر کے بعد اگر کو ئی بھٹہ کام کر تا ہوا پایا گیا جو فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہو اس کو سیل کر دیا جا ئے گا اور اس کے خلاف کارراوئی کی جا ئے گی۔

دو ماہ کے لئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے  سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے فیکٹریاں اور بھٹے بند کرنے کا  حکم جاری گیا تھا،اس کے باوجود بھٹہ مالکان نے احکامات کو نظر انداز کیا اور بھٹوں پر کام جا ری رکھا جس کی پر محکمہ ماحولیات نے رات گئے تحصیل کینٹ کے  ایریا اور رائیونڈ میں مختلف بھٹوں پر چھاپے مارتے ہو ئے  سیل کیا، ان بھٹوں میں جدید ٹیکنالوجی نصب نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے سموگ کی لہر میں خاطر خواہ اضافے کا امکان تھا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کا کہنا تھا کہ کسی بھٹے کو 31دسمبر تک چلنے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھٹہ مالکان سیل کئے گئے بھٹوں میں جدید ٹیکنالوجی نہیں لگواتے تو ان کو مستقل بند کر دیا جائے گا۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer