سٹی 42: صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی جہاز کے عملے کی بروقت امداد پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بحیرۂ عرب میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کی بروقت امداد پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی نے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایامشکل حالات میں بلا امتیاز انسانی خدمت اعلیٰ روایات کا اظہار ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان نیوی نے آف شور جہاز ایم وی گوتم کی ہنگامی کال پر فوری اور مؤثر ردِعمل دیا، عمان سے بھارت جانے والا جہاز فنی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا تھا،جہاز میں سات افراد سوار تھے، جن میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری شامل تھے، پی ایم ایس اے جہاز کشمیر کو امدادی مشن کے لیے روانہ کیا گیا، اور پاک بحریہ نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی، امدادی کارروائی کے ذریعے جہاز کے ضروری نظام کی بحالی اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی گئی،پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی، پاکستان سمندری سلامتی اور انسانی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نیوی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کی ستائش کی ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے آف شور جہاز ایم وی گوتم کی ہنگامی کال پر مؤثر ردِعمل دیا، پاکستان بحریہ نے فنی خرابی کے باعث عمان سے بھارت جانے والے سمندر میں پھنسے جہاز کو فوری امداد فراہم کی۔ پاک بحریہ نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کرکے احسن کام سرانجام دیا۔امدادی مشن کے ذریعے جہاز کے ضروری نظام کی بحالی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
پاکستان نیوی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔