سٹی 42: اسلام آباد میں کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کھیلوں کی سرگرمیاں اور جمز کے لیئےنیا اوقات کار جاری کردیا ۔ اسلام آباد میں جم، کھیلوں کی سہولیات اور پیڈل کورٹس کو رات 8 بجے بندش کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق جم ،کھیلوں کی سہولیات اور پیڈل کورٹس اب رات گئے تک کھلے رہیں گے، اسلام آباد میں کفایتی اقدامات کے تحت دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم برقرار ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور کریانہ اسٹورز رات 10بجے بند کیئے جائینگے،اسلام آباد میں شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات بھی ماضی کی طرح رات 10بجے بند کرنے کے احکامات برقرار ہیں ۔ میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور لیبارٹریز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ برقرار ہے ۔
پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور دودھ دہی کی دکانیں بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ۔
کال سینٹرز اور بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن فوری نافذ، احکامات مزید حکم ثانی تک برقرار رہیں گے،. ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر وقت کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
