ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کے قتل میں ملوث ماؤں کے نفسیاتی و سماجی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

بچوں کے قتل میں ملوث ماؤں کے نفسیاتی و سماجی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومتی رکن و چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چئیرپرسن سارہ احمد نے ماں کے اپنے تین بچوں کے قتل کرنے کے معاملہ پر ری سرچ کرنے کااعلان کردیا
سارہ احمد نے کہا رانا آفتاب احمد نے ایوان میں معاملہ اٹھایا تھاکہ اچھرہ میں ماں نے اپنے تین بچوں کو قتل کردیا تھا، مجھے تجویز دی تھی کہ ایسی مائوں پر ری سرچ کریں جو اپنے بچوں کو قتل کر دیتی ہیں،بچوں کے قتل میں ملوث ماؤں کے نفسیاتی و سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مائوں کے اپنے بچوں کے قتل پر ری سرچ شروع کردی ہے جلد ہی ایوان کو آگاہ کروں گی ۔
سگی ماں نے بچوں کو ہسپتالوں میں مارنے کی کوشش کی تو ایسے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن میں جگہ دی ہے۔