ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز کا نئی گندم کی خرید کے بعد گرائنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ

فلور ملز کا نئی گندم کی خرید کے بعد گرائنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:فلور ملز نے نئی گندم کی خریداری کے بعد گرائنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

فلور ملز ذرائع کے مطابق 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ شہر میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا اب 905 روپے کے بجائے 1020 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2020 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گروپ لیڈر عاصم رضا کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے حکومت کی جانب سے گندم 3 ہزار روپے فی من فراہم کی جاتی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں گندم 3550 سے 3600 روپے فی من کے درمیان مل رہی ہے، جس کا براہ راست اثر آٹے کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔