عابد چوہدری: ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کا خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون ماڈل روڈز پر ایک ہفتے کے دوران ہزاروں گاڑیوں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند اور کئی ہزار چالان کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نےماڈل شاہراہوں کا دورہ کیا جہاں بتایا گیا کہ ماڈل روڈز پر ایک ہفتے کے دوران 17ہزار348 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 07 ہزار 188 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کیں لین لائن کی خلاف ورزی پر 04ہزار132 گاڑی و موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ٹریفک بہاؤ میں خلل بننے والے 78 موٹر سائیکل سواروں اور 87 کم عمر ڈرائیورز کو چالان بھی کیے گئے۔
سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 01ہزار224 موٹر سائیکل سواروں اورٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 213 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 04ہزار910 وائیلٹرز کو بھی چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اُنہوں نے بتایا کہ ماڈل روڈز کی سیف سٹی کیمروں اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم سے مانیٹرنگ جاری ہے اس موقع پرسی ٹی او نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔