نوازشریف کا حوصلہ بلند ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے: وزیراعظم

نوازشریف کا حوصلہ بلند ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہیے اسی پر پوری قوم کا اتفاق ہے,نوازشریف کا حوصلہ بلند ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو کو نہیں مانتے۔دوسروں کی بیماری کا مذاق بنانے والے کو اللہ خود دکھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 7 روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی شاہی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔