عید پر لاک ڈاﺅن   کا ڈر،خواتین نے اہم قدم اٹھا لیا

beauty parlour
کیپشن: beauty parlour
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سب ہی جانتے ہیں ،عیدالفطر پہ خواتین کی سج دھج دیدنی ہو تی ہے ، بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور خو ب سجتے سنورتے ہیں کیونکہ بڑی عید کی طرح بکروں،چھتروں وغیرہ کی قربانی جو نہیں دینی ہوتی۔

 تفصیلات کے مطابق  عید الفظر پر  سب کی خاص طور پر خواتین کی  زیادہ توجہ کپڑوں اور سج دھج کی طرف ہوتی ہے۔اب بھی عید کی آمد میں کئی دن ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کے خدشے پر خواتین نے ابھی سے سیلونز کا رخ کرلیا ۔ زیادہ تر خواتین کا کہنا ہے کہ جلدی اس لیے کررہی ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عید کا میک اپ  لاک ڈاﺅن کی نذر نہ ہوجائے۔کورونا کے باعث عید پر ممکنہ لاک ڈاﺅن کا ڈر ہے، جو خواتین کو چاند رات سے بہت پہلے سیلونز کی طرف کھینچ لایا۔بڑی تعداد میں خواتین اسکن اور بالوں کی آرائش کے لئے سیلونز آنے لگی ہیں۔

 سیلون میں خواتین ہیئر کلر، پروٹین ٹریٹمنٹ، فیشل، مینی پیڈی کیور اور دیگر کام کروارہی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ رمضان کا آخری عشر ہ شروع ہوتے ہی انہوں نے بناﺅ سنگھار شروع کردیا ہے، ان حالات میں چاند رات کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔