سٹی نیوز نیٹ ورک کا سالانہ رنگا رنگ ایوارڈ شو، انعامات کی بارش

سٹی نیوز نیٹ ورک کا سالانہ رنگا رنگ ایوارڈ شو، انعامات کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد  قذافی سٹیڈیم میں ہوا جس میں سال بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کونقد انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا، تقریب میں لاہورسمیت ملک بھر کی سیاسی ،سماجی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ادارے میں 10 سال تک خدمات سرانجام دینے والے 62 ملازمین کو اعزازی شیلڈز "مائل سٹون" سے نوازا گیا، سٹی نیوز نیٹ ورک کیلئے 10 سالہ خدمات پر سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر زین العابدین، منیجر ٹیکنیکل احمد فراز فیضی، جی ایم نارتھ اینڈ ساؤتھ سٹی 42 اور سٹی 41 آرکائیو سید سعادت مہدی، منیجر سیلز عمر معین، فہیم احمد، آفس بوائے تنویر، گروپ منیجر آپریشنز وقاص زیدی، رپورٹر سٹی42 رضوان نقوی، قیصر کھرکھر، عامر اقبال ڈار، چیف کیمرہ مین طاہر ملک، عاطف یاسین، سینئر پروڈیوسر پروگرامنگ محمد عمران نسیم، کیمرہ مین سلمان علوی، ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے بلال سومرو، مہناز عظیم، باورچی عبدالحمید، مالی عارف، محمد علی خان اور سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر عامر رضا خان سمیت دیگر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

ایمپلائی آف دی ائیر کا ایوارڈ فیصل آباد کے بیورو چیف ظفر ڈوگر، بہترین کارکردگی دکھانے پر فیصل آباد سے رمضان مرزا کو بیسٹ رپورٹر آف دی ائیر ایوارڈ دیا گیا، لاہور سے ملک اشرف سال کے بہترین رپورٹر قرار پائے۔

 روہی سے بیسٹ رپورٹر کا ایوارڈ محسن الملک جبکہ چینل 24 کے بیسٹ رپورٹر کا ایوارڈ اسلام آباد سے اویس کیانی کے نام رہا، بیسٹ آف دی بیسٹ کیٹگری کا ایوارڈ سینئر رپورٹر شاہین عتیق نے اپنے نام کیا۔ لاہور سے بیسٹ کیمرہ مین وسیم نثار جبکہ فیصل آباد میں بہترین کارکردگی پر محمد وقاص کو سال کے بہترین کیمرہ مین کے اعزاز سے نوازا گیا۔

روہی سے بیسٹ کیمرہ کا ایوارڈ زاہد ملک کو دیا گیا، بیسٹ نیوز پروڈیوسر کا ایوارڈ چینل 24 کے خرم شہزاد نے حاصل کیا  جبکہ بہترین نیوز اینکر کی کیٹگری میں انا یوسف ایوارڈ کی حقدار پائیں، بیسٹ ڈرائیور میں محمد جمیل، بیسٹ آفس گارڈ کا ایوارڈ گلزار احمد کے نام رہا۔

بیسٹ میک اپ آرٹسٹ کی کیٹیگری میں کومل سلامت کو اعزازی شیلڈ دی گئی، ڈیلی سٹی 42 سے پیج میکر محمدرزاق اور فوٹو گرافر یعقوب عزیز ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، سٹی نیوز نیٹ ورک کے سالانہ ایوارڈ شو میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت نامور صحافیوں نے شرکت کی اور سی این این کی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات صمصام بخاری، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری، صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سٹی نیوز نیورک کی فیملی ان کی اپنی فیملی ہے اور وہ ان کیلئے دعاگو ہیں۔ ایم این اے پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، سینئر لیگی سہیل ضیاء بٹ اور طلحہ برکی کے علاوہ چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان، ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی سی فیصل آباد سیف اللہ ڈوگر، صدر فیصل آباد چیمبر سید ضیاء علمددارحسین، سی ای رحیم سٹور رانا اختر محمود، چیئرمین گولڈن پرل عابد محمود، ڈائریکٹر کمپنی عبدالرشید ، سی ای او لیک سٹی اور گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز، سینئرصحافی و اینکر نجم سیٹھی، حامد میر، افتخار احمد، خوشنود علی خان نے شرکت کی۔

سی ای او جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، معروف اداکار و سنگر علی ظفر، حمیرا ارشد، عارف لوہار، شیرمیانداد اور میرا سمیت سیاسی، سماجی، تاجر برداری اور شوبز سے منسلک شخصیات نے شرکت کی، علی ظفر، حمیرا ارشد، شیر میانداد اور عارف لوہار کے گیتوں پر حاضرین جھوم اٹھے، تقریب میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازمین کے مزاحیہ خاکوں پر حاضرین لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازمین کے بارے میں "بھولے" کے مشاہدات بھی ایوارڈ شو کا حصہ رہے، ایوارڈ شو میں کیمرہ مینوں نے ڈانس پرفارمنس پیش کی، مزاحیہ آرٹسٹ سجاد جانی نے فیصل آبادی انداز میں جگتیں لگا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔

سٹی 41 کے اینکر تنصیر زیدی نے صحافیوں سے متعلق خصوصی گانا پیش کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، گلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے مشہور گیت سنا سنائے تو حاضرین جھومے بغیر نہ رہ سکے۔

فوک گلوکار عارف لوہار نے مخصوص انداز میں پرفارمنس دی، گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا مشہور گیت "چل دل میرے چھوڑے یہ پھیرے" گا کر تقریب کو چار چاند لگائے۔

ایوارڈ شو میں معروف قوال شیرمیانداد نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تقریب میں شرکت کرنے والے گلوکاروں اور اداکاروں کو سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

Sughra Afzal

Content Writer