ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی فسیلیٹیشن ڈیسک قائم: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی فسیلیٹیشن ڈیسک قائم: ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء اور بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے۔ دفتر خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی اور پاکستانیوں کی مدد کے لیے متحرک ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیے گئے۔ خصوصی ڈیسک ویزا سہولت، سفری انتظامات اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے رجسٹریشن پورٹلز، ایپلی کیشنز اور ہیلپ لائنز بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے میزبان ممالک کی حکومتوں سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ قونصلر سہولت فراہم کی جا سکے ْ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی رابطے جزوی بحال ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے پاکستانی کمرشل پروازوں کے ذریعے واپسی شروع کر چکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ ہنگامی رابطہ نمبرز اور تفصیلات دفتر خارجہ اور سفارتخانوں کی ویب سائٹس پر جاری کر دی گئی ہیں۔ 

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایران سے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ رہے ہیں، آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانہ پوری طرح متحرک ہے. وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اس ساری صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے. 

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر دم میسر رہیں.