ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ فلم ’’دی برائیڈ‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا

 ہالی وڈ فلم ’’دی برائیڈ‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ہالی وڈ فلم ’’دی برائیڈ‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا ، فلم کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ 

فلم ایکشن سسپنس اور ہارر کہانی پر مبنی ہے، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں ۔ 

فلم کو جمعہ 6 مارچ کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا ۔ فلم کو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی لاہور سمیت ملک بھر ریلیز کیا جائے گا۔ 

مزید براں پنجابی کامیڈی فلم ’’ویاہ کرتارے دا ‘‘عیدالفطر سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہوگی. فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی نے حاصل کر لیے ۔ فلم ’’ویاہ کرتارے دا ‘‘کی کاسٹ میں اداکار ایمی ورک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ 

علاوہ ازیں ہالی وڈ فلم’’ سکریم سیون‘‘ سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے ۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کیساتھ ریلیز کیا گیا۔ فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔