ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر دم میسر رہیں: وزیرِ اعظم

خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر دم میسر رہیں: وزیرِ اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر دم میسر رہیں.  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ 

اجلاس کو ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایران سے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ رہے ہیں، آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانہ پوری طرح متحرک ہے. وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اس ساری صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے. 

اجلاس کو خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارتخانوں کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے برادر ملک آذربائیجان کی مدد کے مشکور ہیں.انہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر دم میسر رہیں. 

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.