سٹی 42: بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہوراورقذافی سٹیڈیم آکر بہت اچھا لگ رہاہے
راجیو شکلا نے کہا پی سی بی نے بہت اچھے طریقے سے ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا،چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ،
ایشیا کپ کے حوالے سے اس وقت صورتحال برقرار ہے ،دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کرانے کی پیشکش کرے گی ، اگر آسٹریلیا سیمی فائنل جیتتا تو فائنل لاہور میں ہوتا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک کامیاب ٹورنامنٹ ہوا ہے،پاکستان،بھارتی کرکٹ مداح دونوں ٹیموں کوکھیلتادیکھناچاہتےہیں،ہائبرڈماڈل کےتحت دوایونٹس کامیاب ہوچکےہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App