سٹی 42 : لاہور میں ہونے والے عالمی چیمپین شپ کا آج آخری میچ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کی سکیورٹی کے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کا سپیشل سائیکل سکواڈ متحرک ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کے سائیکل سوار اہلکار سٹیڈیم کے اطراف سائیکل پر پٹرولنگ پر مامور ہیں ۔
ڈولفن سکواڈ کا فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ قدافی اسٹیڈیم میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے بھی موجود ہے،اس کے علاوہ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی مخصوص ٹیمیں سٹیڈیم کے گرد مختلف پوائنٹس پر موجود ہیں ۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا ہے کہ ایف پی یو کی ٹیمیں خواتین و بالخصوس بچوں کی رہنمائی کریں گے، ایف پی یو دوران ڈیوٹی سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ۔