ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنزٹرافی دوسرا سیمی فائنل؛ نیوزی لینڈبمقابلہ ساؤتھ افریقہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

چیمپئنزٹرافی دوسرا سیمی فائنل؛ نیوزی لینڈبمقابلہ ساؤتھ افریقہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: چیمپئنزٹرافی کادوسرا سیمی فائنل/نیوزی لینڈبمقابلہ ساؤتھ افریقہ، آج بھی فول پروف سکیورٹی پلان پر عمل درآمد ہو گا۔
لاہور پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز وسکیورٹی، تمام ایس پی فیلڈ میں ہونگے،ایس ایس پی آپریشنزتصوراقبال،ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب تمام امورکےانچارج ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کےباعث مزیدسخت سکیورٹی چیلنج ہو گا،4درجاتی حصارپرمشتمل فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیاگیاہے،افسران میں12ایس پیز،37ڈی ایس پیز،86انسپکٹرزتعینات ہونگے۔
خواتین کی سکیورٹی وچیکنگ کیلئے245لیڈی اہلکارڈیوٹی فرائض انجام دینگی،ٹیموں کےایئرپورٹ سےہوٹل اورسٹیڈیم تک روٹ ہائی الرٹ رہیں گے،تمام روٹ کی سیف سٹی کیمرےاورسول وردی اہلکارمسلسل نگرانی کرینگے۔
ایلیٹ فورس کی33، ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی،روٹ میں آنیوالی تمام بلندعمارتوں پرسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے،شہر بھر میں حفاظتی سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں۔