اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کے متعلق خبر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.26 روپے سے بڑھ کر 279.31 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.05 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو23 پیسے اضافے سے 304.74 روپے، برطانوی پاونڈ 77 پیسے اضافے سے 356.25روپے، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.70 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.89 روپے کا ہوگیا۔