ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے صدر رئیسی کا وزیراعظم شہباز شریف کو  فون

Shahbaz Sharif, President Ibrahim Raisi, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی نے  ٹیلی فون کر کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے صدر رئیسی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔  

 صدر  ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے ایران کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان  میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط  ہیں۔  پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور  وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے ۔

صدر ابراہیم  رئیسی نے کہا کہ  امید ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔