چلاس میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

چلاس میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چلاس ہڈور کے قریب شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ گہری میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ حادثے میں چوبیس مسافر زخمی بھی ہوئے۔مسافر کوچ راول پنڈی سے اسکردو جا رہی تھی، جو چلاس ہڈور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

جی بی اسکاوٹس اور پولیس اہلکاروں نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی ، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔