ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی، سوشل میڈیا پر ان کے ماضی کے ویڈیوز دیکھ ںاظرین گہری سوچ میں کھو جاتے ہیں یا اداکارؤں کی پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر ہنسی پر قابو بھی نہیں رکھ پاتے۔ گلوکار عاطف اسلم اور ادکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو زیرگردش ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکارہ نیلم منیر اور گلوکار عاطف اسلم کا شمار بڑے اداکارؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ نیلم منیر متعدد سپرہٹ ڈراموں، فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ گلوکار عاطف اسلم کے چاہنے والے پاکستان سمیت سرحد پار بھی موجود ہیں جبکہ مقبول ڈرامہ ' سنگ ماہ' میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر نامور گلوکور عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کی پُرانی ویڈیو وائرل گردش کررہی ہے۔گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ ایک اشتہار کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ بنائی گئی ویڈیو میں اشتہار موبائل سونی اریکسن کا ہے اور دونوں اس میں بھائی بہن بنے ہوئے ہیں۔