شہری کومرغاچورپولیس کےحوالےکرنامہنگاپڑگیا،فوٹیج وائرل

شہری کومرغاچورپولیس کےحوالےکرنامہنگاپڑگیا،فوٹیج وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ملزم بھی خودہی پکڑواورپھررشوت بھی دو،لاری اڈامیں شہری کومرغاچورپولیس کےحوالےکرنامہنگاپڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق رچناٹاؤن کےرمضان بلوچ کا3روزقبل مرغاچوری ہوا، شہری نےلاری اڈاسےچورکوخودہی پکڑا،مرغابھی برآمدکیا،رمضان مرغاچورکوتھانےلےگیا،تھانیدارنےکارروائی کے لئےرشوت مانگ لی، تھانیدار کی رشوت کا مطالبہ کرتے اور شہری سے پیسے لینے کی ویڈیو سٹی 42 کو موصول ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاری اڈاکےتھانیدارنے1300روپے لےکرمرغاواپس کیا، چور سے بھی پیسے بٹورے اور بعدازاں اس کو رہا کردیا۔

مدعی سےرشوت لینےکی فوٹیج میں واضح نظر آرہا ہے کہ پہلے شہری  تھانیدارکی منت سماجت کرتا رہامگر پولیس والا اپنی ضد پر قائم رہا اور رشوت کے کر مرغا حوالے کیا۔

واضح رہے کہ : کیسز کی تفتیش میں تاخیر اور رشوت کی شکایات کے پیش نظر تفتیش کے مختص فنڈز کا لاہور میں 3 کروڑ سے زائد سمیت پنجاب بھر میں 17 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے۔اب کیسز کی تفتیش کے لئے شہریوں کو پیسے نہیں دینا پڑیں گے۔ اے آئی جی فنانس کے تفتیشی فنڈز کے اجرا پر تمام اضلاع کو تفصیلات بھجوانے کے مراسلے کے بعد تفتیشی افسروں کی سنی گئی۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ ضلعی افسروں کی جانب سے دبائے گئے 25 کروڑ کے تفتیشی فنڈز میں سے 1 ماہ کے دوران کیسزکی تفتیش کےلئے 75 فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ لاہور کے ٹوٹل ساڑھے 3 کروڑ جبکہ پنجاب بھر کے لئے 25 کروڑ سے زائد فنڈز کیسز کی تفتیش کے لئے مختص تھے جن میں 22 اضلاع نے ایک بھی پیسہ تفتیسی افسران کو جاری نہیں کیا تھا جس سے کرپشن کی شکایات کے انبار لگ گئے تھے۔ ماہ فروری میں لاہور میں 3 کروڑ سے زائد سمیت 17 کروڑ کے چیکس تفتیشی افسران کو جاری کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer