نامعلوم افراد کا پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ

نامعلوم افراد کا پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل زخمی ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس کے مطابق علاقے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل اسد زخمی ہوگیا ۔زخمی ہونے والا کانسٹیبل جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے جسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس لائنز میں تعینات اسد کو گزشتہ رات علی ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسد کو زخمی کر دیا تھا ۔معاملہ بظاہر ذاتی رنجش لگتا ہے۔ایس ایچ او ماجد بشیر کے مطابقجلد ملزمان کو گرفتارکر کے حقائق سامنے لائیں گے۔

دوسری جانب  مسلم ٹاؤن کے قریب موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے دیال سنگھ  کالج کے لیکچرار آفتاب احمد کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے وہ خون میں لت پت ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاغذی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔ لیکچرار کی ناگہانی موت پر ساتھی اساتذہ بھی رنجیدہ ہیں،کہتے ہیں کہ آفتاب انتہائی قابل اور با اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔

  پولیس کا کہنا ہےکہ کنگن پور کے رہائشی آفتاب چار سال سے کالج میں کیمسٹری کا مضمون پڑھا رہے تھے، آج بھی وہ کالج پڑھانے جارہے تھے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer