انجینئرنگ کونسل نے ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی مسترد کر دی

 انجینئرنگ کونسل نے ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لبرٹی (اکمل سومرو) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی مسترد کر دی، انجینئرنگ کونسل نے یونیورسٹیز کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا، انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور جنرل یونیورسٹیوں کے انجینئرنگ شعبوں میں نئی پالیسی لاگو نہیں ہوگی۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ کی سفارشات پر نئی پالیسی پر عمل درآمد روکا ہے، انجینئرنگ کونسل کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے پالیسی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، ایکٹ کے تحت انجینئرنگ ایجوکیشن کی مانیٹرنگ کرنا کونسل کا کام ہے، ایچ ای سی کی پالیسی گائیڈ لائنز سے قبل ہی انجینئرنگ ڈگریوں میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔

انجینئرنگ کونسل کے مطابق ایچ ای سی نے انڈر گریجویٹ پالیسی پر مشاورت کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے، جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا انجینئرنگ اداروں میں ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب لیسکو انجینئرز اور پولیس افسران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، پولیس کے بجلی چوروں کو گرفتار کرنے اور میرٹ پر تفتیش کرنے کی یقین دہانی کروانے پر  لیسکو انجینئرز نے احتجاج ختم کر دیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer