مبینہ پولیس مقابلے میں گولیاں راہگیروں کو جا لگیں

 مبینہ پولیس مقابلے میں گولیاں راہگیروں کو جا لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ہربنس پورہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ،، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو راہ گیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔زخمی راہگیروں میں شہزاد اور وقار شامل ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں اور پولیس کے مابین ہونے والے ایک مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے،پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی راہگیروں میں شہزاد اور وقار شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،،فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ہونے والے ڈاکو سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 دوسری جانب لاہور میں کرباٹھ پل بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت اویس اسلم کے نام سے ہوئی متوفی اویس اسلم پانچ روز سے لاپتہ تھا،شبہ ظاہر کیا گیا کہ اویس اسلم کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اویس اسلم کی تلاش کے لئے بی آر بی نہر میں کئی دن سے ریسکیو آپریشن بھی جاری تھا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے،،موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔